پاکستان میں سستی بجلی پیداکرنے کی صلاحیت موجودہے،محمد احمد

254

فیصل آباد (اے پی پی)پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں سورج اور ہواسے وسیع پیمانے پر سستی بجلی پیداکرنے کی صلاحیت موجودہے،مستقبل کی بڑھتی ہوئی صنعتی، کاروباری و تجارتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سولر اور ونڈ پاور سے بھرپور فائدہ اٹھاکر توانائی کی کمی پر مستقل بنیادوں پر قابو پانے سمیت انڈسٹریل شعبہ کو متاثر ہونے سے بچایا اورمصنوعات کی پیداواری لاگت کو کم کیاجا سکتا ہے۔ ان خالات کا اظہار انھوں نے بات چیت کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ مذکورہ متبادل ذریعہ سے توانائی کاحصول جہاں کم خرچ ہو گا وہیں صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی لاتے ہوئے برآمدی اہداف پورے کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے جس کے لیے چین کے تعاون سے استفادہ کیاجاسکتاہے۔