پاکستان انشورنس مارکیٹ میں ٹی پی ایل کے ذریعے دوبارہ شمولیت

116

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کولون جرمنی کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔ سرمایہ کاری اور حصص کے حصول کا یہ معاہدہ ، ٹی پی ایل انشورنس Insurance TPL کی جانب سے گذشتہ سال جون میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو DEG کی طرف سے کمپنی میں ایکوئٹی حصص کے حصول میں دلچسپی کے بارے میں کیے جانے والے اعلان کے بعد ، بورڈ آف ڈائریکٹرز ، شیئر ہولڈرز ، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور دیگر ریگولیٹری اداروں کی منظوری سے مشروط تھااس غیر ملکی سرمایہ کاری سے ٹی پی ایل انشورنس کو اپنے زراعت اور مائیکرو انشورنس کے شعبوں کی ترقی میں مدد ملے گی ، جس سے پاکستان میں انشورنس کی رسائی میں اضافہ ہوگا۔ ٹی پی ایل انشورنس اپنے ڈیجیٹل اثاثوں کو مزید ترقی دینے اور کاروباری حکمت عملی اور طریقوں کی ڈیجیٹائزیشن کے ذریعہ کارکردگی کو بہترکرنا چاہتی ہے۔ اس سرمایہ کاری سے TPL انشورنس کے مالی استحکام اور انڈررائٹنگ صلاحیت میں بھی بہتری آئے گی۔DEG 1962 میں قائم ہوا ، یہ ادارہ یورپ کے سب سے بڑے ترقیاتی مالیاتی اداروں میں سے ایک ہے جو نجی کمپنیوں کی معاونت کرتا ہے۔ DEGکی ٹی پی ایل انشورنس میں دلچسپی ان کے اس تصور کی حمایت کرتی ہے، جس سے مالی شمولیت کے ذریعے متاثرکن مؤثر سرمایہ کاری کی جاسکے۔کمپنی کی طویل مدتی حکمت عملی انشورنس کی کم رسائی والے علاقوں میں انشورنس کمپنیوں کی مدد کرنا اور معاشی نمو کو فروغ دینا ہے۔ یہ ترقیاتی فنانسیر ٹی پی ایل انشورنس (TPL)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ایک ممبر کی تقرری بھی کرے گا۔