اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 153.60روپے ہو گئی

318

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید 30پیسے اور اوپن مارکیٹ میں10پیسے بڑھ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید30 پیسے کے اضافے سے153.10روپے سے بڑھ کر153.40روپے اور قیمت فروخت 153.20روپے سے بڑھ کر153.50روپے ہو گئی اسی طر ح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے 153.20 روپے سے بڑھ کر 153.30روپے اور قیمت فروخت 153.50 روپے سے بڑھ کر 153.60 روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میںیورو کی قیمت خرید 182.80روپے سے بڑھ کر183.50روپے اور قیمت فروخت184.50روپے سے بڑھ کر 185روپے ہو گئی۔