پہلا ٹیسٹ، بنگلادیش نے دوسرے روز472رنز بنالیے

257
پالے کیلے: سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے بنگلادیشی بلے باز لیتون داس اورمشفق رحیم شاٹ کھیلتے ہوئے

پالے کیلی (جسارت نیوز)سری لنکا اور بنگلا دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز بنگلا دیشی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز می4 وکٹوں کے نقصان پر 474 رنز بنا لیے۔ نجم الحسین163 اور کپتان مومن الحق 127 اور تمیم اقبال 90رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ مشفیق الرحیم 43 اور لٹن داس 25 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں۔ پہلے کی طرح میچ کے دوسرے رو ز بھی آئی لینڈرز صرف دوکھلاڑیوں کو آئوٹ کر سکے ۔ جمعرات کو پالے کیلے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جار رہے دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز بنگلا دیشی ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 302 رنز دو کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو نجم الحسین 126 اور کپتان مومن الحق 64 رنز پر کھیل رہے تھے ، دونوں کھلاڑیوں نے اپنی عمدہ بلے بازی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے تیسری وکٹ پر 242 رنز کی شراکت داری قائم کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے مجموعی اسکور کو394رنز تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر نجم الحسین انفرادی 163 رنز بناکر لاہیرو کمارا کی گیند پر آئوٹ ہوگئے۔ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری اور بہترین اننگز بھی تھی۔