پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

234

ہرارے)جسارت نیوز)پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ )آج( جمعہ کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو میزبان ٹیم کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے ، گرین شرٹس نے پہلے ٹی -20 میچ میں زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔ قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے کامیاب دورے کے بعد بابر اعظم کی قیادت میں زمبابوے میں موجود ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی 20 انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ) آج( جمعہ کو کھیلا جائے گا جبکہ تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 29 اپریل سے 3 مئی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 7 سے 11 مئی تک کھیلا جائے گا۔ دورہ میں شامل تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ میزبان ٹیم سین ولیمز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔