سعیدالزماں صدیقی کے بیٹے کے گھرپر فائرنگ کامقدمہ درج

216

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گذری پولیس نے مرحوم سابق گورنرسندھ و چیف جسٹس سعیدالزماں صدیقی کے بیٹے کے گھرپرگزشتہ شب فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ ان کے بیٹے افنان صدیقی کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر165/21 اقدام قتل کی دفعہ 324کے تحت عرفان اللہ کنڈی نامی شخص کے خلاف درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔پولیس کے مطابق جائے وقوع سے گولیوں کے خول نہیں ملے تھے اور نہ پولیس کو سی سی ٹی فوٹیج مل سکی کیونکہ ان کے گھر کے کیمرے خراب تھے ۔