لارجر بینچ نے ہماری بے گناہی کی گواہی دی ،رانا ثناء اللہ

277

لاہور ( نمائندہ جسارت) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی سلیکٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں، ملک میں صرف انتقام اوربربادی کی گئی۔ شہباز شریف کی ضمانت کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لارجر بینچ نے ہماری بے گناہی کی گواہی دی ہے، سلیکٹڈ
حکمران نے قوم کے 3 سال کیوں ضائع کیے، ملک میں صرف انتقام اور بربادی کی گئی۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکمران نے ملک کو تباہ کر دیا ہے، 3 سال میں ملک کی معیشت بدنام ہوئی اور صرف انتقام کی سیاست کی گئی، آج انتقام کی سیاست زمین بوس ہوئی ہے۔ا نہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھے گا،ملک میں صاف شفاف انتخابات کرائے جائیں، تمام مسائل کا واحد حل فری فیئر الیکشن ہے۔