پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس26اپریل کو طلب

546

اسلام آباد(آن لائن )سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر اجلاس 26 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا۔اجلاس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کے بغیر حکومت مخالف تحریک پر مشاورت ہوگی ۔اجلاس میں عید الفطر کے بعد لانگ مارچ پر غور ہوگا۔