کیپٹن (ر)صفدر کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پرفیصلہ محفوظ

309

پشاور(صباح نیوز)پشاور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی بغاوت کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جمعرات کو ہائی کورٹ میں کیپٹن (ر)صفدر کی بغاوت کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت عالیہ کے جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی۔کیپٹن (ر)صفدر کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر نے دلائل مکمل کر لیے۔ہائی کورٹ نے دونوں فریقین کے دلائل مکمل کرنے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔قبل ازیں کیپٹن (ر)صفدر کی پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران طبیعت ناساز ہو گئی جس پر انہیں روزہ بھی توڑنا پڑ گیا جس کے بعد وہ اسلام آباد کے اسپتال کے لیے روانہ ہو گئے۔رہنما(ن)لیگ علی یوسف زئی کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر روزے کی حالت میں عدالت عالیہ میں پیش ہوئے، پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران کیپٹن( ر) صفدر کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی، طبیعت بگڑنے پرانہیں روزہ بھی توڑنا پڑااورہائی کورٹ سے اسلام آباد امراض قلب کے اسپتال کے لیے روانہ ہوگئے۔