ورلڈ ارتھ ڈے:میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی جانب سے ساحل سمندر کی صفائی

181

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے ساحل سمندر کی صفائی کر کے ورلڈ ارتھ ڈے منایا۔ ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے مطابق ہر سال 22اپریل کو پوری دنیا میں ورلڈ ارتھ ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے جس کے منانے کا مقصد زمین کو درپیش مسائل کے بارے میںشعور اجا گر کرنا ہے، 2021ء کو بھی پی ایم ایس اے نے ورلڈ ارتھ ڈے ساحل سمندر پسنی ، کراچی اور دیگر ساحلی پٹی کی صفائی کر کے منایا ، کراچی فشری اور اس سے ملحق مختلف جگہوںپر بینرز آویزاں کیے گئے، جن کا مقصد ارتھ ڈے کی اہمیت کو اجا گر کرنا تھا۔ مزید برآں ہیڈ کو ارٹر پی ایم ایس اے کے ملحقہ علاقوںمیں بھی جیٹی کی صفائی مہم چلائی گئی ، ورلڈ ارتھ ڈے کی مناسبت سے اشتہار بنانے کا ایک منفرد مقابلہ بھی منعقد کیا گیا جس میں افسران اور عملے کے ارکان نے انتہائی جو ش وخروش سے حصہ لیا۔