اثاثہ جات کیس‘خواجہ آصف کے ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

136

لاہور(نمائندہ جسارت)احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف کے عدالتی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی جبکہ آئندہ سماعت 6مئی کو ہوگی۔ احتساب عدالت کے جج اسد علی نے بطور ڈیوٹی جج آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کی۔ پولیس حکام نے خواجہ آصف کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔