انڈونیشیا: بحریہ اور امدادی ادارے کے جہاز لاپتا آبدوز کی تلاش میں مصروف ہیں

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کی فوج نے عسکری مشقوں کے دوران آبدوز کے کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہونے کی تصدیق کردی۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاپتا ہو نے والی آبدوز ’آر آئی نانگ گالا 402 ‘کی تلاش جاری ہے،جس میں 53افراد سوار تھے۔ لاپتا ہوتے وقت آبدوز جزیرہ بالی کے شمال میں واقع سمندری علاقے میں تارپیڈو کی مشقوں میں مصروف تھی۔ بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشقوں کے دوران آبدوز مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام رہی تھی۔ جکارتاحکومت نے آبدوز کو ڈھونڈنے میں سنگاپور اور آسٹریلیا سے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔