امریکا: پولیس گردی میں سیاہ فام کی ہلاکت کے خلاف مظاہرہ کیا جا رہا ہے

رالی (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں ایک اور سیاہ فام شخص پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہو گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق شمالی کیرولینا کے شہر ایلزبتھ سٹی میں پیش آنے والے واقعے کے بعد سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے سرکاری عمارتوں کے سامنے ریلی نکالی اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ واضح رہے کہ بدھ رکے روز ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں ایک سیاہ فام لڑکی کی پولیس فائرنگ سے ہلاکت کی وڈیو سامنے آئی تھی۔ 15 سالہ سیاہ فام لڑکی کی ماکھیابرائنٹ کے نام سے شناخت ہوئی تھی۔