ٹی20: پاکستان کو جیت کیلئے 119 رنز کا ہدف

321

زمبابوے (سید وزیر علی قادری): زمبابوے نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ پاکستان کو جیت کے لئے 119 رنز کا ہدف دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج ہرارے میں کھیلا جارہا ہے، جہاں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، گرین شرٹس کے بولرز نے آج بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور زمبابوے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز اسکور کیے۔

زمبابوے اوپنر کے علاؤہ کوئی بلے باز نمایاں اسکور کرنے میں ناکام رہا جبکہ پاکستان کی جانب سے حسنین اور دانش 2 ، 2 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولرز رہے۔

زمبابوے کی جانب سے اوپنر تیناشی کامونوہ کموی 34 رنز بناکر نمایاں رہے، ریگیس چاکبا 18، ویسلے مدھیویر16 رنز بناسکے، اس کے علاوہ زمبابوے کا کوئی بھی کھلاڑی گرین شرٹس کے سامنے نہ ٹہر سکا جبکہ گرین شرٹس کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

واضح رہے پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں اوپنر رضوان احمد کی ناقابل شکستہ بکے بازی کی بدولت جس میں انہوں نے قیمتی 72رنز اسکور کیے تھے اور مرد میدان قرار پائے تھے11 رنز سے میزبان ٹیم زمبابوے کو شکست دی تھی اور سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔