‘مغربی ممالک نے سرخ لکیرعبور کی تو پچھتائیں گے’ روسی صدر کا انتباہ

330

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو سخت جواب دینے کی وارننگ جاری کردی۔

روسی صدر ولادیمیرپیوٹن  نے  ڈوما،  کابینہ اراکین اور علاقائی گورنروں سے اہم خطاب کیا اور اقتصادی پابندیاں عائدکرنے پرروس کے صدر نےنام لیے بغیرامریکا کو تنبیہ کی۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ روس کاجوابی حملہ  نہ صرف تیز اورسخت بلکہ غیرمتناسب ہوگا، سیاسی مقاصدکیلیے غیرقانونی اقتصادی پابندیاں  لگانےکی کوشش بےکارجائےگی۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ دشمن ، روس کی سرخ حدوں کو عبورکرنےسےخبرداررہے غیردوستانہ اقدامات پراب تک روس نےانتہائی تحمل کامظاہرہ کیا ہے، مغربی ممالک نے سرخ لکیرعبورکی توپچھتائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکا نے حال ہی میں روس پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں۔امریکا نے روس کی کمپنیوں اور سفارتی عملے پر سفری پابندیاں  اور اکاونٹس منجمند کیے ہیں۔