‘اسلام آبادمیں ویکسی نیشن کی استعداد کار 25 ہزار ہو جائےگی’

117

ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ پاک چین فرینڈشپ سینٹر میں ماس ویکسی نیشن سینٹر قائم  کیا جا رہا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسلام آباد میں یومیہ ویکسین لگانے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں پاک چین فرینڈشپ سینٹر میں ماس ویکسی نیشن سینٹر قائم  کیا جا رہا ہے۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ آئی ایچ ٹی سی ماس ویکسی نیشن سینٹر کی استعداد 4 ہزار ویکسی نیشن ہے اور  یومیہ   استعداد کار15 ہزارویکسین خوراکیں لگانےکی ہے ، اس وقت ماس ویکسی نیشن سینٹرسہالہ ،آئی ایچ ٹی سی چک شہزاد میں ہیں اور ماس ویکسی نیشن سینٹرمیں یومیہ10 ہزارافرادکی ویکسی نیشن کی جاسکےگی۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ نئےماس ویکسی نیشن سینٹرکےبعداسلام آبادمیں ویکسی نیشن کی استعداد کار 25 ہزار ہو جائےگی،اس وقت اسلام آباد میں 15 ویکسی نیشن مراکز ہیں۔