افغانستان اور پاکستان کے وزرا خارجہ کا اجلاس  کل استنبول میں ہوگا

198

انقرہ: ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو کا کہنا ہے کہ پاکستان، ترکی اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس کل استنبول میں ہو گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ کل کےاجلاس میں افغان امن عمل کے حوالے سے حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس کے علاوہ سیکیورٹی، توانائی اور  غیر معمولی تارکین وطن کا موضوع زیر بحث ہو گا۔

خیال رہے کہ افغان امن کانفرنس 24 اپریل سے 4 مئی تک ہونی تھی جسے طالبان کے شرکت سے انکار کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا،   ترکی کی میزبانی میں افغان امن کانفرنس دوسری بارملتوی ہوئی ہے۔