کپڑوں پر سے شکنیں صاف کرنے کا دلچسپ طریقہ

677

ایک یا ایک سے زائد کپڑے استری کرنا واقعی تکلیف دہ اور کوفت کا کام ہے جس سے بہت اکثر دور بھاگنا چاہتے ہیں لیکن ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

کیا ہو اگر کوئی ایسا طریقہ مل جائے جس سے کپڑوں پر سے شکنیں بغیر استری کے صاف ہوجائیں؟ ایک خاتون نے فیس بُک پر اس کیلئے ایک آسان طریقہ شیئر کیا ہے جس میں اُس نے صرف کپڑوں کو دھویا۔

ایما لوئس کوپر نامی خوتون نے بتایا کہ میں نے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو میں اس طریقے کو دیکھا تھا جس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ اسے آزماؤں اور اُس وقت وقت سے میری زندگی میں بہت بڑا بدلاؤ آگیا۔

ایما نے اپنے دھُلے ہوئے گیلے کپڑوں کو خشک کرنے یا ڈرائیر میں ڈالنے کے بجائے سب کو رُسی میں دھوپ میں کلپ کی مدد سے ٹنگا دیا۔ اس سے نہ صرف کپڑے خشک ہوگئے بلکہ اُن پر موجود شکنیں بھی غائب ہوگئیں۔