وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان

150

وزیراعظم عمران خان کےآئندہ ماہ دورہ سعودی عرب کا امکان ہے۔

ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق  دورہ سعودی عرب کے شیڈول کو حتمی شکل دی جارہی، وزیراعظم رمضان کے آخری عشرے میں سعودی عرب کا دورہ کرسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سعودی ولی عہد اوردیگراعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم کل مری جائیں گے جہاں وہ  کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم مری میں ٹی بی سینٹر کی اپ گریڈیشن کا بھی افتتاح کریں گے کوہسار یونیورسٹی کے قیام کا مقصد سیاحت میں تربیت یافتہ افرادی قوت پیدا کرنا ہے، کوہسار یونیورسٹی میں ہوٹل منیجمنٹ، ٹریول اینڈ ٹورازم، آرٹس اور سائنس مضامین پڑھائے جائیں گے جب کہ پنجاب ہاؤس مری کو کوہسار یونیورسٹی کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔