‘نواز شریف کی جن جائیدادوں پراعتراض نہیں آیا اسے فروخت کا حکم دیں گے’

143

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جن جائیدادوں پراعتراض نہیں آیاان کی فروخت کاآرڈردےدیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب نوازشریف کی جائیداد نیلامی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی تو نیب نے اشتہاری ملزم نوازشریف کی جائیداد نیلامی کی درخواست پر فیصلے کی استدعا کی۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ نوازشریف کی جائیداد نیلامی کی درخواست دی ہے، جس پر جج احتساب عدالت نے کہا کہ جن جائیدادوں پراعتراض نہیں آیاان کی فروخت کاآرڈردےدیں گے۔

عدالت نے نوازشریف کو توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔ اشتہاری قرار دینے کے بعد نوازشریف کی جائیداد ضبطگی کی کارروائی شروع ہوئی۔جائیداد ضبطگی کے بعد نیب نے جائیداد نیلامی کی درخواست دائر کی تھی۔