علما یونیورسٹی بین الاقوامی  300 یونیورسٹیوں میں شامل

843

کراچی: (رپورٹ : حماد حسین) ٹائمز ہائیر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ نے  اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف -١ (SDG-1) کے حوالے سے علما یونیورسٹی کو سندھ میں پہلے نمبر پر اور بین الاقوامی طور پر ابتدائی 300 یونیورسٹیوں میں شامل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی اسٹینڈرڈز کی یہ درجہ بندی ٹائمز ہائیر ایجوکیشن(THE) کرتی ہے جو کہ درجہ بندی کے لیے اپنے تشخیصی حوالے سے مشہور ہے۔

ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ عالمی کارکردگی کے معیار کو جانچتی ہے جو کہ اقوام متحدہ کے ’پائیدار ترقیاتی اہداف (SDG) کے حوالے سے جامعات کا جائزہ لیتی ہے،یہ چار وسیع شعبوں، تحقیق ، نگرانی ، رسائی اور تعلیم میں جامع اور انتہائی متوازن اور احتیاط کے ساتھ کیلیبریٹڈ انڈیکیٹرز  استعمال کرتی ہے۔

 علما یونیورسٹی SDG-1  میں پہلے نمبر پر ہے، ایس ڈی جی 1 – غربت سے متعلق یونیورسٹیوں کی تحقیق اور غریب طلباء اور مقامی کمیونٹی کے شہریوں کی مدد پرمبنی ہے۔

 علما یونیورسٹی اپنی CSR کی سرگرمیوں اور کامیابیوں کے ساتھ اس ڈومین کو فتح کرنے میں کامیاب رہی، یونیورسٹی کے عملے اور طلباء نے موثر کوششیں کیں اور کیمپین چلائیں اور کمیونٹی کے پسماندہ لوگوں اور شعبوں میں بہتری لانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

علما یونیورسٹی نے ابتدائی سالوں اور لائف لانگ لرننگ میں معیاری تحقیق اور جامع تعلیم سے وابستگی کے عزم کے ساتھ معیاری تعلیم کے لے SDG-4 میں 5 ویں پوزیشن حاصل کی۔

علما یونیورسٹی نے قومی اور بین الاقوامی تنظیموں،نعمان گروپ اور گلوبل ایجوکیشنل کنسلٹنٹس (GEC) کے اشتراک سے TORCH پلیٹ فارم کے ذریعہ تحقیق اور ترقی میں کوششوں کو سپورٹ کیا۔

 یہ تحقیقی گرانٹ عالمی سطح پر محققین ، طلباء ، سابق طلباء اور اساتذہ کو ان کی تحقیق کے لیے گرانٹ کی گئی، اقوام متحدہ کے SDGs کے لیے معیاری تحقیق کرنے اور اس کی اشاعت کے لیے علما یونیورسٹی 5 تحقیقی جرنل شائع کرتا ہے جن میں IBT جرنل آف بزنس اسٹڈیز (IBT-JBS) ، جرنل آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن(JMC) اور جرنل آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹکنالوجی (JICT) کو ایچ ای سی کی Y کیٹیگری حاصل ہے اور HEC کے HJRS کی فہرست میں بھی انہیں شامل کیا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ علما یونیورسٹی نے حالیہ دو نئے جرنلز کا بھی اجراء کیا ہے جو کہ علما جرنل آف سوشل سائنسز اینڈ اکنامکس (IJSSE) اور علماجرنل آف ٹکنالوجی اینڈ سوفٹ ویئر مینجمنٹ (IJTSM) ہیں اور ان دونوں جرنلز کو کیٹیگری دینے کے لیے HEC میں بھیج رکھا ہے۔ علما یونیورسٹی نے ہمیشہ عالمی برادری کے بڑے فائدے کے لیے پائیدار ترقیاتی اہداف (SDG) کے حصول کو اپنے تدریسی طریقوں اور طریق کار میں مد نظر رکھا ہوا ہے۔

 علما یونیورسٹی نے اپنے پروگراموں کے ذریعے ان عظیم اہداف کو حاصل کرنے میں بڑی حد تک کامیابی حاصل کی ہوئی ہے جو حتمی خوشحالی کے لئے مجموعی طور پر قوم کو بااختیار بنانے کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ آج ، علما یونیورسٹی نے  SDGs  کے مختلف مقاصد حاصل کرنے میں اپنی بے لوث کوششوں کے ذریعے ٹائمز ہائیر ایجوکیشن امپیکٹ کی 17 مختلف کیٹیگریز کی درجہ بندی می  بین الاقوامی سطح پر بہترین اور قابل فخر پذیرائی حاصل کی ہے۔