کورونا پابندیوں کے باوجود سعودی شہریوں نے کتنے اخراجات کیے؟

250

کورونا پابندیوں کے باوجود سعودی شہریوں نے ایک ہفتے کے دوران 1 ارب 70 لاکھ ریال کھانے ‏پینے کی اشیا پر خرچ کر ڈالے۔

عرب میڈیا کے مطابو سعودی مرکزی بینک ساما نے ایک ہفتے کے دوران ہونے والے عوامی ‏اخراجات اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

ان اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سعودی شہریوں نے مجموعی طور پر 8 ‏ارب 20 لاکھ ریال کے اخراجات کیے ہیں۔

گیارہ سے 17 اپریل پر مبنی رپورٹ کے مطابق 81 ملین سودوں کے ذریعے 8.2 ارب ریال خرچ کیے ‏گئے جو کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 15 فیصد کم ہے۔

اسی طرح باشندوں نے کھانے پینے کی اشیا پر 1.7 ارب ریال خرچ کیے ہیں۔ ریسٹورنٹس اور قہوہ ‏خانوں میں 760 ملین ریال خرچ کیے گئے۔

ملبوسات اور جوتوں پر 693 ملین ریال، مختلف قسم کی خدمات اور اشیا پر 692 ملین ریال خرچ ‏کیے۔