‘نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دیا جائے’

165

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حرمت رسولﷺ کے مسئلے پر بین الاقوامی طور پر قانون سازی کرنی چاہیے  نبی کریمﷺ کی شان پر گستاخی کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دیا جائے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی ادارہ نورحق میں فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  نبی اور تمام انبیاء کرام کی حرمت کا معاملہ تمام مذاہب سے وابستہ افراد کے لیے لمحہ فکریہ ہے فرانس کے صدر نے آپ کی شان میں گستاخی کرکے انسانیت کی تذلیل کی ہے عوام تو فرانس کے خلاف شدید رد عمل دیتے ریے لیکن حکمران خاموش رہے حکمرانوں کو چاہیے تھا کہ مسلم ممالک کے حکمرانوں کو ساتھ ملا کر حرمت رسول پر بات کرے۔

حافظ نعیم الرحمن  نے کہا کہ  حرمت رسولﷺ کے مسئلے پر بین الاقوامی طور پر قانون سازی کرنی چاہیے تھی نبی کریمﷺ کی شان پر گستاخی کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دیا جائے حکمرانوں کو مغربی آقاوں کی فکر تو ہے لیکن آپ کی ناموس کی فکر نہیں ہے اگر حکمران ہی اس حساس مسئلے کو حل نہیں کریں گے تو کون کرے گا؟؟؟۔

انہوں نے کہا کہ  ناموس رسالت کسی پارٹی کا مسئلہ نہیں بلکہ تمام انسانیت کا اور پوری قوم کا مسئلہ ہےایف اے ٹی ایف کی غلامی قبول کرنے کی تمام طرح کی تیاری کی جارہی ہے ملک میں  سیکولر اور لادین بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ملک میں نظام درست نہ یونے کی وجہ سے اکثریت اور اقلیت دونوں کی غیر محفوظ ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ لاہور میں مظاہرے پر اسٹریٹ فائرنگ اور شیلنگ کی گئی اس معاملہ کو دبانے نہیں دیا جائے گا پارٹیوں کو دبانا اور اس کی آواز بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے پارٹیوں پر پابندی لگاکر حکومت مزید دہشت گرد پیدا کررہی ہے۔