حکومت کا 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو واک ان کورونا ویکسینیشن سہولت دینے کا فیصلہ

187

اسلام آباد: حکومت نے 60 سال عمر کے افراد کو واک ان کورونا ویکسینیشن سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا، 60 سالہ شہری 25 اپریل سے واک ان ویکسینیشن کراسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بزرگ افراد کیلئے واک ان کورونا ویکسینیشن کی مقررہ عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 60 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو واک ان ویکسینیشن سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد 60 تا 65 سالہ شہری واک ان کورونا ویکسینیشن کراسکیں گے، 60 سالہ شہری 25 اپریل سے واک ان ویکسینیشن کراسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں 60 سال سے زائدعمر افراد کی واک ان ویکسینیشن جاری ہے جبکہ پنجاب، سندھ اور کے پی میں واک ان ویکسینیشن کیلئے مقررہ عمر 65 سال ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں واک ان ویکسینیشن کا آغاز 16 مارچ سے کیا گیا ہے، آغاز میں واک ان کی سہولت 70 سال سے زائد عمر افراد کیلئے تھی۔

واک ان ویکسینیشن کرانے والے افراد کو رجسٹریشن کی ضرورت نہیں، واک ان کے خواہشمند کسی بھی سینٹر سے کورونا ویکسینیشن کرا سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں کو واک ان ویکسی نیشن سہولت کیلئے انتظامات کی ہدایات جاری کردی ہے۔