ایس-400 میزائل دفاعی نظام، ترکی اور روس کے درمیان ایک اور سودا

331

ترکی کے وزیر خارجہ میولت کیوسوگلو نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک روس سے مزید ایس-400 دفاعی نظام خریدنے والا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میولت کیوسوگلو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ترکی روسی ساختہ ایس-400 فضائی دفاعی نظام مزید خریدنے والا ہے جسکے لیے روس سے بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے۔

کیوسوگلو نے مزید کہا کہ ترکی کی انتظامیہ بشمول وزارت دفاع بھی اس خریداری پر تبادلہ خیال کررہی ہے جبکہ اس معاہدے پر امریکہ کے یکطرفہ فیصلوں پر تنقید بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ ترکی سے اسلحہ خریدنا چاہتا ہے تو اسے مناسب قیمتوں پر اور بہتر شرائط کے ساتھ سودے کی پیش کش کرنی چاہئے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کے آخر میں کیوسوگلو نے کہا تھا کہ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن سے کہا تھا کہ انقرہ کا روسی میزائل دفاعی نظام خریدنا ایک معاہدہ تھا جسے بجا لانا لازمی تھا۔