زمبابوے پہنچے والے 11 پاکستانی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ منفی

146

قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل 11 کرکٹرز کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آگئے ہیں۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل11 کرکٹرز ہرارے پہنچے جہاں تمام کھلاڑیوں کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی۔

ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آنے پر تمام کھلاڑیوں کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔قومی اسکواڈ کل بروز جمعہ کو ہرارے اسپورٹس کلب میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا پہلا ٹریننگ سیشن 23 اپریل کو شیڈول ہے۔ واضح رہے کہ پہلا ٹیسٹ میچ 29اپریل اور دوسرا ٹیسٹ میچ 7مئی کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔