افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، آرمی چیف

164

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، ہمارا واحد مقصد افغانستان میں قیام امن، خودمختاری، استحکام اور خوشحال افغانستان ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلاقت عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر نجیب اللہ علی خیل نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل ، دوطرفہ سلامتی اور دفاعی تعاون میں اضافہ اور دونوں برادر ممالک کے مابین مؤثر بارڈر مینجمنٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں افغان سفیر نے افغان امن عمل کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔