اینٹی کرپشن کے سابق افسر کی غنڈہ گردی جاری

206

کراچی: اینٹی کرپشن کا سابق افسر  کاموں خان مری نامی شخص  نےادارے کا نام استعمال کرکے کرپشن اور غنڈہ گردی جاری رکھی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاموں خان مری نامی سابق عہدیدار اینٹی کرپشن جو خود کو تاحال ایس ایس پی اینٹی کرپشن بتاتا ہے، اپنے ساتھ 8 سے 10 باوردی پولیس کے گارڈ رکھتا ہے ، شہریوں کو ڈرانا، ہراساں کرنا اور باوردی پولیس کے گارڈز سے مار پیٹ اس کا معمول بن چکا ہے۔

 شہر کے مختلف تھانوں میں اس کے خلاف مقدمات بھی درج ہیں، تاہم کاموں خان اپنے اثر و رسوخ سے پولیس پارٹی پر دبائو ڈلوا کر قانون کو خاطر میں نہیں لاتا۔

 باوثوق ذرائع سے یہ خبر بھی موصول ہوئی ہے کہ یہ سابق اینٹی کرپشن کا عہدیدار شہر میں مختلف جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی کرتا ہے جس میں شریف لوگوں کو بے وقوف بنا کر شادی جیسے پاکیزہ رشتے کی آڑ میں لوگوں کو لوٹ مار کرنے والے گروہ بھی شامل ہیں۔