سعودی عرب کا انٹرنیشنل پروازوں کی بحالی کا اعلان

381

ریاض: سعودی عرب نے مئی سے تمام بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا جب کہ 20 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی برقرار رہے گی۔

سعودی ایئرلائن نے اعلان کیا ہے کہ 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں بحال کر رہے ہیں، تاہم 20 ممالک کے سعودی عرب آنے پر پابندی ہوگی۔

سعودی عرب نے فروری میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر 20 ممالک پر سفری پابندی عائد کی تھی۔ جس میں امریکا، بھارت، پاکستان، برطانیہ، انڈونیشیا، مصر، جرمنی، جاپان، جزیرہ آئرلینڈ، اٹلی، ارجنٹائن، برازیل، پرتگال، ترکی، جنوبی افریقہ، سویڈن، سویٹذرلینڈ، فرانس اور لبنان شامل ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ان 20 ممالک کے شہری سعودی عرب نہیں آسکتے، جب کہ ان ممالک میں موجود سعودی شہری پابندی سے متشنٰی ہیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ان ممالک پر پابندیاں برقرار رہیں گی جہاں کورونا کے باعث صورتحال خراب ہے۔

ایئر لائن کا کہنا ہے کہ تمام بین الاقوامی پروازیں 17 مئی رات ایک بجے سے بحال ہو جائیں گی۔