سجاول پولیس کی کارروائی،گٹکے سے بھری سوزوکی ضبط،ملزم گرفتار

174

سجاول (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی سجاول سید امداد علی شاہ کے احکامات پر ضلع سجاول پولیس کی مختلف تھانوں کی حدود میں گٹکا اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ،گٹکا ڈیلرکا کارندہ گٹکے سے بھری ہوئی سوزوکی سمیت گرفتار۔ پولیس ترجمان کے مطابق سی آئی اے ٹیم نے چھچھ جھان خان روڈ قادریہ اسٹاپ پر کامیاب کارروائی کرکے گٹکا ڈیلر کارندہ کاشف علی درس کوگرفتار کرلیا جبکہ ملزم ولی خان پٹھان اور نوشاد میمن فرار ہوگئے ،گرفتار ملزم کے قبضے سے گٹکا مٹیریل سے بھری ہوئی سوزوکی پک اپ میں 15 کٹے (300) کلو گرام گٹکا مٹیریل، 9 کلو گرام تیار شدہ گٹگا برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف تھانہ لاڈیوں پر گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیاگیا ہے ۔