حکومت ٹی ایل پی مذاکرات سے ملک بڑے بحران سے بچ گیا، ابوالخیر زبیر

120

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے تکونیہ مسجد میں درس حدیث دیتے ہوئے اور دفتر میں جے یو پی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان اتفاق و اتحاد پیدا کرنے کا بہت بڑا ثواب ہے بالخصوص رمضان کے مبارک مہینہ میں یہ اجروثواب مزید بڑھ جاتا ہے الحمدللہ علماء ومشائخ پر مشتمل 9 رکنی کمیٹی نے حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں سے گفتگو کی اور دونوں فریقوںکو مذاکرات کی میز پر جمع کر کے ملک کو ایک بہت بڑے بحران سے نجات دلائی اور ملک کو ایک بڑی خون ریزی سے بچالیا۔