شوگر ایڈوائزری بورڈ کی منتقلی کی منظوری مل گئی، خسروبختیار

136

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے شوگر ایڈوائزری بورڈ کو منتقل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر خسروبختیار نے کہا کہ میں نے بحیثیت وفاقی وزیر صنعت و پیداوار تقرری کے روز وزیراعظم سے درخواست کی تھی کہ کسی بھی تنازعے اور مفادات کے ٹکراؤ سے بچنے اور کام کرنے کے حوالے سے میری ایمانداری کو یقینی بنانے کے لیے شوگر ایڈوائزری بورڈ کو منتقل کیا جائے جس کی انہوں نے منظوری دی۔ انہوں نے کہا میں نے پہلے روز نئے آفس میں جانے سے پہلے وزیراعظم کے پاس یہ معاملہ پیش کیا تاکہ اس دفتر کی سالمیت اور میرے کام کے ابوو بورڈ (Above Board) ہونے کو یقینی بنایا جاسکے۔