ابصار عالم پر فائرنگ کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج

109

اسلام آبا د (آن لائن ) سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر فائرنگ کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں انسپکٹر نواب خان کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ در ج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ابصار عالم گھر سے ملحقہ پارک میں واک کے لیےگئے اس دوران پارک میں ایک شخص نے ان کی جاسوسی کی، واک کے دوران چوتھے چکر پر مشکوک شخص نے فائر کردیا، جو پیٹ میں لگا، شور مچانے پر 3 لڑکوں نے قریب آکر اسپتال منتقل کیا۔ نامعلوم شخص کو سامنے آنے پر شناخت کیا جاسکتا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے نامعلوم شخص موٹرسائیکل پر میری ریکی کرتا رہا۔ اس واقعہ کا تعلق گزشتہ واقع سے ہے قانونی کارروائی کی جائے۔