حمزہ شہباز کی شہباز شریف سے ملاقات، خیریت دریافت کی

143

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے بدھ کی دوپہر اپنے والد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ دونوں باپ بیٹے کے درمیان ملاقات احتساب عدالت میں ہوئی۔ جہاں دونوں باپ بیٹے نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے اپنے والد کی خیریت دریافت کی ۔