لیاقت بلوچ ایک روزہ دور ے پر کل حیدرآباد پہنچیں گے

77

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کل ایک روزہ دورے پر حیدرآبادپہنچ رہے ہیں وہ 23اپریل 1بجے دن لاکھا مسجد کھوکھر محلہ میں جمعتہ المبارک کا خطبہ دیں گے، 3بجے مرکز تبلیغ اسلام شاہ مکی روڈ میںمیڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اورالخدمت فائونڈیشن کے تحت مستحقین میں رمضان راشن پیکج تقسیم کریں گے۔ بعد نماز عصر مبارک مسجد لطیف آباد یونٹ نمبر8میں’’ یوم باب ا لاسلام‘‘ تقریب سے خطاب کریں گے۔صوبائی اور مقامی رہنمابھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔