متشدد جتھے نواں کوٹ پولیس اسٹیشن پر حملہ آور ہوئے، فردوس عاشق

248
لاہور: وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان میڈیا سے گفتگو کررہی ہیں

لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ متشدد جتھے نواں کوٹ پولیس اسٹیشن پر حملہ آور ہوئے، عالم اسلام کو متحد کرنا وزیراعظم کا سب سے اہم مشن ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کا فلسفہ خودی غلامی کی ہر شکل سے نجات کا بہترین نسخہ ہے۔ علامہ اقبال کے یومِ وفات پر اپنے ایک پیغام میں فردوس عاشق نے کہا ہے کہ اقوامِ عالم میں کھویا ہوا مقام دوبارہ پانے کے لیے اقبال کی فکر کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ عالم اسلام کو متحد کرنا وزیراعظم کا سب سے اہم مشن ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شرق پور میں محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کی 104 کنال اراضی واگزار کرالی گئی ہے، 500 ملین کی لاگت سے اسپیشل ویلیج کی منظوری بھی دی گئی ہے جس میں اسپیشل بچوں کو تفریحی سہولتیں مفت دستیاب ہوں گی۔