الخدمت کی جانب سے آن لائن فنڈ ریزنگ پروگرام

127

برلن(نمائندہ، مطیع اللہ)رمضان المبارک کے موقع پر پاکستان الخدمت فائونڈیشن کے آن لائن فنڈ ریزنگ کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی اور یورپ میں مقیم دیگر ممالک کے مسلمانوں و یورپین کمیونٹیز نے الخدمت پربھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دل کھول کر عطیات جمع کیے ،ایک گھنٹے کے آن لائن پروگرام میں 3 کروڑ روپے کا فنڈ جمع ہوا ۔ آ ن لائن فنڈریزنگ میں
معروف کالم نگار و تجزیہ نگار اوریا مقبول جان ،الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے صدر عبدالشکور، معروف پاکستانی بولر سعید اجمل، الخدمت یورپ کے صدر ڈاکٹر حامد فاروق، جرمنی کے صدر ڈاکٹر رضوان اکرم اور اٹلی کے عامر گوندل نے شرکت کی، اس موقع پریورپ کے مختلف ممالک نے دوبارہ آن لائن فنڈریزنگ پروگرام منعقد کرنے پر زور دیا،پروگرام میں مختلف پروجیکٹس و شعبہ جات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔