بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں پہلے نمبر کی دوڑ میں 48پوائنٹس دور

357
 ہوم گراؤنڈ پر پہلی مرتبہ کھیلنے کا احساس الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں،بابر اعظم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے میں نمبر ون پوزیشن کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں بھی دوسرے نمبر پر آگئے، انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، بابراعظم اور ڈیوڈ میلان کے درمیان 48پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے۔ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، تازہ ترین رینکنگ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کے بلے بازوں کی فہرست میں ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے، انٹرنیشنل کرکٹ کی جانب سے بابراعظم کو یہ صلہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب سے زیادہ 210رنز بنانے پر دیا گیا۔آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، بابراعظم اور ڈیوڈ میلان کے درمیان نمبر ون رینکنگ میں 48پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے۔