ٹوکیو اولمپکس میں مینز فٹ بال کے مقابلے کیلئے ڈرا زکا اعلان

130

ٹوکیو (جسارت نیوز)ٹوکیو اولمپکس جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں شیڈول ہے جس میں مردوں کے فٹ بال مقابلے کیلئے ڈرا زکا اعلان کر دیا گیا۔ ٹوکیو اولمپکس میں مینز فٹ بال ایونٹ21 جولائی سے شروع ہوگا۔ مینز فٹ بال ایونٹ میں 16 ٹیمیں طلائی تمغے کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہوں گی۔ مینز فٹ بال ایونٹ میں شرکت کرنے والی 16 ٹیموں میں میزبان جاپان ، جنوبی افریقا ، میکسیکو ، فرانس،نیوزی لینڈ ، کوریا جمہوریہ ، ہنڈوراس ، رومانیہ،مصر ، ا سپین ، ارجنٹائن ، آسٹریلیا،برازیل ، جرمنی ، آئیوری کوسٹ اور سعودی عرب شامل ہیں۔ان 16 ٹیموں کو 4 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔گروپ اے میں میزبان جاپان ، جنوبی افریقا ، میکسیکو اور فرانس، گروپ بی میں نیوزی لینڈ ، کوریا جمہوریہ ، ہونڈوراس اور رومانیہ،گروپ سی میں مصر ، ا سپین ، ارجنٹائن اور آسٹریلیااور اسی طرح گروپ ڈی میں برازیل ، جرمنی ، آئیوری کوسٹ اور سعودی عرب کی ٹیم کو شامل کیا گیا ہے۔