نیا ناظم آباد رمضان نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ، محفوظ الیون کامیاب

226

کراچی (اے پی پی )نیا ناظم آباد رمضان نائیٹ فٹ بال ٹورنامنٹ میں محفوظ الیون ملیر نے باچاخان میموریل بنارس کو ایک گول سے شکست دے دی۔ نیا ناظم آباد کے سرسبز فٹ بال گرائونڈ پر ایونٹ کا تیسرا میچ بھی شاندار انداز میں منعقد ہوا۔ جس میں شائقین کی بڑی تعداد بھی کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھاتی ہوئی نظر آئی۔محفوظ الیون ملیر اور باچا خان میموریل بنارس کے درمیان زبردست مقابلہ رہا۔ میچ کا واحد گول کھیل کے 45 ویں منٹ میں محفوظ الیون کے سمیرعلی نے اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی جو مقررہ وقت تک برقرار رہی۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ناصر اسماعیل نے فاتح ٹیم کے سمیر کو ماشا یونائٹڈ مین آف دی میچ ایوارڈ کا حقدار قرار دیا۔میچ کے آغاز سے قبل مہمان خصوصی نیشنل بینک اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ ارشد حسین کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور میچ آ فیشلز سے تعارف کرایا گیا۔ ارشد حسین نے کہا کہ نیا ناظم آباد میں موجود کھیلوں کی سہولیات شہر قائد میں مثبت اور خوبصورت اضافہ ہے۔