ٹی 20، ہالینڈ اور ملائیشیا کا میچ ٹائی

جسارت نیوز

کھیل

کیرتی پور(جسارت نیوز):3ملکی ٹی 20 کرکٹ سیریز میں ہالینڈ اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا گیا میچ ٹائی ہو گیا۔ خراب موسم کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کیا گیا۔ ملائیشیا نے 92 رنز کے تعاقب میں مقررہ 10 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے۔ہالینڈ نے5 پوائنٹس کے ساتھ سیریز کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔