کراچی (جسارت نیوز)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ڈاکٹر صدیق پٹنی کو کھیلوں کے شعبے میں بے مثال خدمات سر انجام دینے پر ”لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ”سے نوازا ہے ۔ ڈاکٹر صدیق پٹنی نے باکسنگ، کرکٹ، کک باکسنگ سمیت دیگر کھیلوں میں نمایاں خدمات سر انجام دیں ۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہائوس میں سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹرصدیق پٹنی سے ملاقات کے دوران انہیں” لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ”دیا۔





