برطانیہ بھی ‘برٹ کوائن’ کی دوڑ میں شامل ہو گیا

242

برطانیہ (کامرس ڈیسک)ڈیجیٹلائزیشن کے دور میں اور مستقبل کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی طاقتوں کے درمیان ڈیجیٹل کرنسی کی دوڑ شروع ہو گئی۔امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی اپنی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کی کوششیں تیز کر دیں۔ برطانیہ نے ڈیجیٹل کرنسی ‘برٹ کوائن’ لانے کے لیے سر جوڑ لیے ہیں۔بینک آف انگلینڈ اور برطانوی وزرات خزانہ کا کہنا ہے کہ وہ مشترکہ طور پر ایک سینٹر بینک ڈیجینل کرنسی بنانے کے امکانات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔بینک آف انگلینڈ کے مطابق اگر برٹ کوائن بنائی گئی تو اسے بطور ڈیجیٹل کرنسی منظور کر لیا جائے گا۔ اس کرنسی کو کاروباری لین دین، تجارت اور خریداری کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔کرنسی نوٹ کی اپنی حیثیت برقرار رہے گی اور کرنسی نوٹ معمول کی طرح مستقبل میں بھی گردش میں رہیں گے۔برٹ کوائن لانے کا مقصد ڈیجیٹل لین دین میں اضافے اور کرنسی نوٹوں کے استعمال میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔