پاکستان میں آم کی سالانہ پیداوار 1.7 تا 1.8 ملین ٹن ہے، پی ایف وی اے کی رپورٹ

305

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان میں آم کی سالانہ پیداوار 1.7 تا 1.8 ملین ٹن ہے، مجموعی قومی پیداوار میں پنجاب کا حصہ 60 فیصد ہے جبکہ 38 فیصد آم سندھ میں پیدا ہوتے ہیں اور آم کی کل پیداوار میں خیبر پختونخوا کا حصہ 2 فیصد کے قریب ہے۔ آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز ، امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آم کی کل پیداوار کا5 تا 7 فیصد حصہ برآمد کیا جاتا ہے اور گزشتہ سیزن کے دوران ایک لاکھ 20 ہزار ٹن آم برآمد کیاگیا تھا۔ پیداوار کے مقابلہ میں ہماری آم کی برآمدات نسبتا کم ہیں اور گزشتہ 10 سال میں ایک مرتبہ پاکستان سے آم کی برآمدات ایک لاکھ 40 ہزار ٹن تک بڑھی ہیں۔