مرکنٹائل ایکس چینج میں 12.7ارب روپے کے سودے

185

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کے12.747 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 12,526 رہی۔ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 3.126 ارب روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 2.426ارب روپے ، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 1.171ارب روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.033 ارب رو پے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 580.737 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 465.658 ملین روپے، کا پر کے سودوں کی مالیت 276.950 ملین روپے رہی۔