گائے، بکرے کے گوشت کی قیمتیں بڑھانے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

432

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرغی کی قیمت تو آسمان کو چھو رہی ہیں اور اب گائے، بکرے کے گوشت کی قیمتیں بھی دوبارہ بڑھنے کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے؟۔میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے نئی قیمتیں بڑھانے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ صدر میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن ندیم قریشی نے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ موجودہ قیمتوں گائے کا گوشت 600 روپے اور بکرے کا گوشت 1100 روپے فی کلو میں کاروبار نہیں چلا سکتے۔ 5 سالوں میں گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمتیں طے نہیں ہوئیں۔صدر میٹ مرچنٹ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ وکانداروں کو بھاری جرمانے کر رہی ہے، ایکسپورٹر کے جانور ڈالر میں خریدنے پر قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ غیر قانونی مذبح خانوں میں پریشر گوشت تیار کیا جا رہا ہے۔ کمشنر کراچی کو نئی قیمتیں مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔ ضلعی انتظامیہ کو چھاپوں، گرفتاریوں سے روکا جائے۔