پریمیئر لیگ میں چیلسی اور برائٹن کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا

318

لندن(جسارت نیوز)انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی اور برائٹن کے مابین کھیلا گیا ،اہم میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ برائٹن کے دفاعی کھلاڑی بین وائٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ چیلسی کی ٹیم ایک پوائنٹ اضافے کے بعد چوتھے نمبر پر آگئی ۔ ا سٹیمفور برج میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے مابین سخت مقابلہ ہوا۔ پہلے ہاف میں چیلسی کو گول کرنے کئی مواقع ملے مگر مخالف ٹیم کے دفاعی کھلاڑیوں نے ان کی ہر کوشش ناکام بنا دی۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔