مسلسل تیسرے کاروباری روز بھی امریکی ڈالر مہنگا

186

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر میں مسلسل تیسرے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 25 پیسے مہنگا ہو گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 25 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 152 روپے 99 پیسے سے بڑھ کر 153 روپے 24 پیسے ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی ڈالر مزید 6 پیسے مہنگا ہوا تھا۔