اسپیکر قومی اسمبلی کی صحافی حامد حبیب کے بھائی کے انتقال پر تعزیت

119

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سینئر صحافی اور پی آر اے الیکشن کمیٹی کے رکن حامد حبیب کے بڑے بھائی ایم جاوید اقبال کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اسپیکر نے مرحوم کی قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے نام لکھے گئے اپنے خط میں کہا کہ مجھے ایم جاوید اقبال کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہو ا ہے۔ میں رنج و غم کی اس مشکل گھڑی میں آپ سے دلی تعزیت کر تا ہوں۔