دینی فرائض سے دُوری ہی تمام آزمائشوں کی وجہ ہے‘ عبدالرشید ترابی

120

باغ (نمائندہ جسارت) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ حق کی بالا دستی اور اقامت دین سے لاتعلق ہونے کے باعث پوری انسانیت مشکلات سے دوچار ہو گئی۔ امت مسلمہ دعوت الی اللہ کے کام سے دستبردار ہوئی تو پوری انسانیت آزمائش کا شکار ہوگئی۔انسانیت کو بچانے کا واحد راستہ یہی ہے کہ اللہ کی طرف رجوع کیا جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے انجینئر آزاد مرحوم اور راجا شفیق کے والد راجہ لطیف مرحوم کے تعزیتی ریفرنسز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اس ماہ مقدس میں کشمیر،فلسطین سمیت جہاں بھی مسلمان مظلوم ہیں ان کی آزادی کے لیے دعائیں کی جائیں۔